کہاں کہاں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

موسمیاتی پیشگوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا
اسلام آباد کا موسم
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم پنجاب کے جنوبی اضلاع میں دوپہر کو گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کے خلاف احتجاج کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج
بلوچستان اور سندھ کی صورتحال
ادھر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو ایرانی حملے کا کس طرح جواب دینا چاہیے؟ امریکی وزیرخارجہ نے بتا دیا
خیبر پختونخوا میں بارش کا امکان
رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مہمند، خیبر اور کرم سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان جہلم جیل سے رہا
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسم
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
کراچی میں شدید گرمی
کراچی میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے اور آج بھی ہیٹ ویو کا خدشہ رہے گا۔ شہر قائد میں آج درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔