قومی اتحاد و یکجہتی ۔۔۔ملک دشمن سازشوں کا توڑ

پاکستان کی ترقی پر چیلنجز

پاکستان کی ترقی اور خوشحالی بیرونی وطن دشمن عناصر کو ایک آنکھ نہیں بھاتی۔ پھلتی پھولتی ملکی معیشت بھی ٹھنڈے پیٹوں برداشت نہیں ہوتی۔ پاکستان کیخلاف سازشوں کا سلسلہ ازل سے جاری ہے۔ وطن عزیز کو اس وقت بھی کئی ایک اندرونی اور بیرونی سازشوں کا سامنا ہے۔ جن میں سے سب اہم مسئلہ بلوچستان میں امن و امان کا قیام ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ بلوچ عوام کے محرومیوں سے متعلق مسائل ہر دورِ حکومت میں اجاگر ہوتے رہے ہیں جنہیں بلوچ قوم پرست لیڈران اپنی سیاست کیلئے بروئے کار لاتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترقی یافتہ ممالک کی مثال ہم سب کے سامنے ہے، بروقت اور سخت سزا انکی ترقی کا راز ہے، بات سمجھ کی ہے کوئی جتنی جلدی سمجھ جائے اتنا ہی بہتر ہے

بلوچ قوم پرستی اور مسائل

بلوچ قوم پرستوں کے بقول انہیں بلوچستان کی سرزمین پر موجود قدرتی وسائل کو بلوچستان کی پسماندگی دور کرنے اور بلوچستان کی ترقی کیلئے بروئے کار نہیں لانے دیا جاتا۔ بلوچ قوم پرست لیڈران ایک عرصہ تک سوئی گیس کی رائلٹی کے بھی متقاضی رہے اور وہ گیس پائپ لائن میں خلل ڈال کر بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے رہے۔ جبکہ بلوچستان کے بعض حلقوں کی یہ رائے بھی سامنے آتی رہی کہ بلوچستان کو پسماندہ رکھنے میں خود بلوچ قوم پرست لیڈران کا عمل دخل ہے جو محض اپنے سیاسی فائدے کیلئے بلوچ عوام کو وسائل سے محروم کئے جانے کا مسئلہ اچھالتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: لارڈ کچز نے جلیانوالہ باغ میں ایک ہزار سے زیادہ معصوم لوگ مروا دیئے تھے،سوڈان میں اسلامی تحریک کو کچلنے میں بھی اس کا بڑا اور گھناؤناکردار تھا.

وفاق اور بلوچستان کا تعلق

وفاق پاکستان کی ایک اہم اکائی ہونے کے ناطے بلوچستان کی اہمیت اس لئے زیادہ ہے کہ قلات کے والی نے قیام پاکستان سے بھی ایک ماہ قبل خودمختار ریاست قلات کے پاکستان کے ساتھ الحاق کا اعلان کر دیا تھا۔ اس لئے بلوچ قوم کی پاکستان کے ساتھ محبت پر کوئی دو رائے نہیں ہو سکتی۔ بلوچستان میں خرابی صرف اس وقت پیدا ہوئی جب ایوب خان کے دور میں پورے مغربی پاکستان کو ون یونٹ قرار دے کر یہاں ’’پیرٹی‘‘ کا اصول لاگو کیا گیا۔ یہ ’علاقائیت کے خاتمے‘ کے نام پر کیا گیا فیصلہ آج بھی پاکستان کو پریشان کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے غیر متزلزل عزم ناگزیر ہے: یوسف رضا گیلانی

مسائل کا حل اور سیاسی گفتگو

بے شک آئین پاکستان میں اس وطن عزیز کا روشن چہرہ وفاق اور اس کی چار اکائیوں کی شکل میں ایک گلدستے کی صورت میں اجاگر کیا گیا ہے۔ بلوچستان کی سرزمین چونکہ تیل، گیس اور قیمتی دھاتوں کی صورت میں قدرتی وسائل سے مالامال ہے اس لئے بلوچ قوم اپنے تئیں یہ سمجھتی ہے کہ بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق انہی کا ہے۔ اس حوالے سے مارشل لاء ادوار میں بلوچ عوام کی آواز کو دبانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات نے بھی بلوچ عوام میں وفاق اور پنجاب کے ساتھ غلط فہمیاں پیدا کیں۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے علاقے استور میں باراتیوں کی بس کھائی میں جا گری ، 18افراد جاں بحق

دہشت گردی اور علیحدگی پسند تحریکیں

اسی ردعمل میں ناراض بلوچ نوجوانوں نے بی ایل اے اور بی ایل ایف کے پلیٹ فارموں پر علیحدگی کی تحریک کا آغاز کردیا۔ پاکستان کی سلامتی کے درپے بھارت نے اس موقع کو پاکستان کی سلامتی کے خلاف اپنی سازشوں کی تکمیل کیلئے غنیمت جانا۔ جب ان عناصر کے خلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کا آغاز ہوا تو بھارتی شہ پر ہی ان عناصر کی جانب سے ''مسنگ پرسنز'' کے ایشو کو ہوا دی جانے لگی۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے پاکستانی باولرز کی دھنائی کرتے ہوئے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

سیاسی قیادت کی کوششیں

اس حقیقت میں کوئی شک نہیں کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے بلوچستان کے پیدا شدہ مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے بلوچستان میں بیٹھ کر بلوچ عوام کی محرومیوں کے ازالہ اور سکیورٹی فورسز کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے اقدامات اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے سیاسی سفر پر ایک نظر،پہلا دورِاقتدار تنازعات سے بھرپور رہا

پہلا قدم: مذاکرات

بلوچستان کا مسئلہ سیاسی نوعیت کا ہے اور اس کا حل بھی سیاسی طریقے سے نکالا جانا چاہیے۔ اس وقت وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی سٹیک ہولڈرز کو ڈائیلاگ کی دعوت دیکر اہم پیش رفت کی ہے۔

نتیجہ

اب ضرورت اس امر کی ہے کہ بلوچستان کے مسائل کو سنجیدگی سے لیا جائے اور ان کے حل کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں۔ وطن عزیز کے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر صدق دل اور ٹھنڈے دماغ سے سوچنا ہوگا، کیونکہ مکار دشمن ہر لمحے ایک نئی سازش کیلئے تیار بیٹھا ہے۔ ہم سب کو مل کر وطن عزیز کی سلامتی اور سالمیت کا دفاع کرنا ہوگا۔

نوٹ: یہ مصنف کا ذاتی نقطہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

Categories: بلاگ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...