تھانے میں ٹک ٹاک بنانے پر 7 افراد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
مقدمہ درج ہونے کی خبر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے تھانے میں ٹک ٹاک بنانے پر 7 افراد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نہروں کا معاملہ ،سینیٹر عرفان صدیقی نے پیپلز پارٹی کی “خاموشی ” پر سوال اٹھا دیا
تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لاہور کے تھانہ مانگا منڈی میں ٹک ٹاک بنانے پر 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جس میں پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کی نیشنل فوڈ اینڈ سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس، سیڈترمیمی بل 2024کی منظوری
پولیس کا بیان
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تھانہ مانگا منڈی میں ٹک ٹاک بنا کر سائبر بلنگ کی، وڈیو بنانے والوں کی شناخت کر لی گئی ہے، اور جلد ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔
بدمعاشی کلچر کی عکاسی
پولیس نے مزید کہا کہ ٹک ٹاک ویڈیو کا بیک گراؤنڈ میوزک بدمعاشی کلچر کی عکاسی کرتا ہے، ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی。








