پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط کر دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ چمن ریلوے لائن پر رومانوی اسٹیشن شیلا باغ آتا ہے، اس کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا گیا ہے، بہت کہانیاں منسوب ہیں
دستخط کی تقریب
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ یو اے ای نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر یادداشتوں پر دستخط کئے گئے، دونوں ممالک کے نائب وزرائے اعظم کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ بھی ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جانے کی اجازت دے دی
ثقافتی تعاون اور قونصلر امور
اس موقع پر قومی ورثہ ثقافت ڈویژن اور وزارت ثقافت یو اے ای کے درمیان ثقافتی تعاون کی یادداشت پر دستخط کئے گئے، جبکہ خارجہ وزارتوں کے درمیان قونصلر امور کیلئے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر تعاون کی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل دوبارہ کب شروع ہوگا؟
بزنس کونسل کے قیام کیلئے تعاون
اس کے علاوہ یو اے ای پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کیلئے تعاون کی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے، یہ معاہدہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اور یو اے ای ایوان صنعت و تجارت کے درمیان طے پایا۔
یہ بھی پڑھیں: بلال بن ثاقب کی تعریف اس یقین پر مبنی ہے کہ کرپٹو کونسل درست حکمتِ عملی اپنا رہی ہے، عثمان شامی
استقبال اور بات چیت
قبل ازیں یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان دفتر خارجہ پہنچے جہاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مرکزی دروازے پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، اسحاق ڈار نے یو اے ای ہم منصب سے اپنے وفد کا تعارف کرایا۔
یہ بھی پڑھیں: ویوو V40 5G اب پاکستان میں ZEISS کے ساتھ خریدنے کے لیے دستیاب، قیمت بھی افشا
استقبالیہ تقریب
اس موقع پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے اعزاز میں دفتر خارجہ میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: البانوی وزیر اعظم نے امریکہ کو شیطان قرار دیا
وزیر خارجہ کی باتیں
تقریب میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ معزز مہمان کو اپنے گھر آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، خواہش ہے کہ آپ کا دورہ پاکستان مفید ثابت ہو۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، ہم بہت سے منصوبوں پر مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کھلاڑی کو انتہائی بڑا جرمانہ کر دیا گیا
یو اے ای کے نائب وزیراعظم کا پیغام
یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے کہا کہ پر تپاک استقبال پر نائب وزیراعظم پاکستان اسحاق ڈار کا شکر گزار ہوں، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔ پاکستان کے لوگ یو اے ای کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوگی۔
سرکاری دورہ
خیال رہے کہ یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان میں ہیں۔