احتجاج کے باعث کاٹھور سپرہائی وے ٹریفک کیلئے بند، ملک بھر کو سامان کی ترسیل رک گئی

احتجاج کے باعث سڑک بند
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپر ہائی وے کاٹھور کے مقام پر احتجاج کے باعث سڑک بند ہونے سے ملک بھر میں سامان کی ترسیل رک گئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، کراچی میں کاٹھور سپر ہائی وے احتجاج کے باعث بند ہے جس کی وجہ سے سپر ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
ٹرکوں کی موجودہ صورت حال
اس حوالے سے رہنما گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن فضل جدون نے بتایا کہ گاڑیاں 4 دن سے پھنسے رہنے کے سبب آج سے ترسیل رک گئی ہے اور کراچی سے ملک بھر کے لئے مال کی ترسیل مکمل طور پر بند ہے۔
بندرگاہوں کی حالت
انہوں نے کہا کہ دونوں بندرگاہوں سے آنے اور جانے والے مال کی ترسیل بند ہے۔