پنجاب کی پہلی اسمارٹ ماحولیاتی تحفظ فورس کا باقاعدہ آغاز
وزیر اعلی مریم نواز کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب نے پاکستان کی پہلی SMART ماحولیاتی تحفظ فورس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 16 اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
ماحولیاتی بہتری کا سنگ میل
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ انوائرمنٹ پرٹیکشن فورس کا قیام پنجاب کی ماحولیاتی بہتری کے سفر میں ایک سنگ میل کی مانند ہے۔ پاکستان کی پہلی SMART ماحولیاتی تحفظ فورس کا آغاز ایک صاف اور سبز مستقبل کی طرف ایک جرأت مندانہ قدم ہے۔ سمارٹ فورس کو ڈرون نگرانی، رئیل ٹائم (AQI) مانیٹرز، موبائل لیبز مہیا کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لکی مروت سے اغواہونے والے 3 سیکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
خصوصی سکواڈز کا قیام
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ انڈسٹری، پانی، پلاسٹک، زراعت، ٹرانسپورٹ اور ایندھن کی فیلڈز کے لیے خصوصی سکواڈز قائم کیے گئے۔ سمارٹ انوائرمنٹ فورس فوری ردعمل، درست نفاذ اور ہوا کی معیار میں مستقل بہتری کے لیے پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل کر کے ایف بی آر نے زیر التواء مقدمات میں بڑی کامیابی حاصل کرلی
مضبوط ادارتی ریفارمز کی ضرورت
میرے وژن کو حقیقت میں بدلنے پر وزیر ماحولیات، سیکریٹری ای پی ڈی، ڈی جی ای پی اے اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتی ہوں۔ ماحول کے تحفظ کے مشن کے لیے مضبوط ادارہ جاتی ریفارمز، تمام سٹیک ہولڈرز اور ہر شہری کی فعال شرکت ضروری ہے۔
ہماری مشترکہ ذمہ داری
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہم سب مل کر اپنے ماحول کی ذمہ داری لیں اور اس حل کا حصہ بنیں۔








