نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کی سٹیج اداکارہ کے گھر پر فائرنگ
گوجرانوالہ میں فائرنگ کا واقعہ
گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر میں موٹرسائیکل سوار دو افراد کی اسٹیج ادکارہ سلک کے گھر پر فائرنگ کی گئی۔ خوش قسمتی سے اداکارہ اور ان کے گھر والے محفوظ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: 100 میل لمبی دھول کی دیوار، امریکہ میں شدید طوفان، گھر تک اڑ گئے، 21 افراد ہلاک، دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی
سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے گھر پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس فائرنگ کے نتیجے میں کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں جلد ایک بڑی تحریک شروع ہونے کے آثار نظر آ رہے ہیں، صحافی زاہد گشکوری
پولیس کی تحقیقات
پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیج میں پہلے ایک خاتون نامعلوم شخص کو گھر کی جانب دیکھاتی نظر آ رہی ہے، بعد میں موٹرسائیکل سوار دو ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہو جاتے ہیں۔ یہ واقعہ تھانہ کھیالی کے علاقہ میں پیش آیا۔
ماضی کے تنازعات
پولیس ذرائع کے مطابق اداکارہ سلک اور دوسری پارٹی کے درمیان پہلے بھی مقدمات درج کرائے جا چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور حالات کی جانچ کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔








