پیپلز پارٹی پی پی 52 کا ضمنی الیکشن تن، من دھن سے لڑے گی: گورنر پنجاب

گورنر پنجاب کا پی پی 52 کے ضمنی الیکشن کے لیے عزم
لاہور(نمایندہ خصوصی) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پی پی 52 کا ضمنی الیکشن تن، من، دھن سے لڑے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ عائزہ خان نے تعلیم حاصل کرنے کے لیے لندن میں داخلہ لے لیا
اجلاس کی صدارت
گورنر ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی گوجرنوالہ ڈویژن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، انہوں نے پی پی 52 کے ضمنی الیکشن کے لیے راحیل کامران چیمہ، احسن گھمن، حسن مرتضیٰ، ملک طاہر، اور رانا فاروق اشرف کو کاغذات جمع کرانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے ضمنی الیکشن کے لیے دعا بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: فوڈ واؤچر کے ذریعے کھانے کی بجائے ٹوتھ پیسٹ اور دوسری اشیاء خریدنے پر فیس بک کے ملازمین کی برطرفی
شرکاء کی فہرست
اجلاس میں جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ، آصف بشیر بھاگٹ، ملک طاہر، عبدالرزاق سلیمی، راحیل کامران چیمہ، احسن رضوی، عائشہ نواز چودھری، شہباز خان، چودھری اختر چھوکر، میاں اظہر حسن ڈار، اعجاز سمہ، ریاض حسین شاہ، ملک ظہیر اعوان، محمد اظہر ڈیال، رانا محمود اشرف، شاہد بٹ، احسن ظفر گھمن اور کاشف گجر بھی شامل تھے۔
جنرل سیکرٹری کا خطاب
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پنجاب میں جہاں سے بھی پارٹی کیلیے الیکشن لڑنا پڑا، میں لڑوں گا۔ اگر کوئی بھی الیکشن نہ لڑا تو میں وہاں سے لڑ کر دکھاؤں گا۔ پی پی 52 کا ضمنی الیکشن ان شاء اللہ پیپلز پارٹی کی ریوائیول کا سبب بنے گا۔