پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی بانی پی ٹی آئی کی تصاویر لے کر نعرے بازی، کسانوں کو ریلیف دینے کا مطالبہ، وزراء کی غیر حاضری پر کڑی تنقید

پنجاب اسمبلی کا اجلاس

لاہور(نمایندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا۔ اپوزیشن ارکان ایوان میں نعرے بازی کرتے ہوئے داخل ہوئے، اپوزیشن ارکان سپیکر ڈائس کے سامنے بانی پی ٹی آئی کی تصاویر لے کر نعرے بازی کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوت کو ایک لاکھ روپے کا بجلی کا بل ملنے کی وجہ سامنے آ گئی

گندم کی صورتحال

نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے حکومتی رکن عون جہانگیر نے حافظ آباد میں 700 ایکٹر زمین پر گندم جلنے پر ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔ اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے بھی کسانوں کو ریلیف دینے کی استدعا کردی، اور کہا کہ حافظ آباد میں کسانوں کی گندم جل چکی ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز حافظ آباد کو ہدایت جاری کرنے کی ضرورت پر زور دیا کہ وہ کسانوں کے نقصان کا تخمینہ لگاکر امدادی رقم کا اعلان کریں اور گندم جلنے والی زمین کو آفت زدہ قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کیرن کا سیاحتی شعبہ، جہاں سیاحوں کی آمد نے زندگی بحال کر دی ہے

سپیکر کا موقف

سپیکر نے کہا کہ اگر حکومتی اداروں کی وجہ سے کسانوں کا نقصان ہوا ہے تو انہیں معاوضہ ملنا چاہئیے۔ اسی دوران، اپوزیشن رکن اویس ورک کا کہنا تھا کہ شرقپور واپڈا لائن گندم پر گری جس کی وجہ سے وہ گندم جل گئی ہے۔ اسمبلی کے سینئر ترین حکومتی رکن سعید اکبر نووانی نے کہا کہ ایوان میں 4 روز تک گندم پر بحث ہوتی رہی لیکن حکومت کی طرف سے آخر میں بحث کو سمیٹا نہیں گیا اور نہ ہی پالیسی بیان جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فائٹرز کی بھارت کے خلاف شاندار فتح، پانچوں مقابلے جیت لیے

حکومت کی موجودگی کا سوال

اپوزیشن رکن رانا شہباز نے بھی اسی بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گندم پر بحث سمیٹنے کے لیے ایوان میں کوئی وزیر موجود نہیں تھا۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کی نشاندہی پر اطمینان ظاہر نہ کرتے ہوئے کہا کہ گندم کا مسئلہ صرف تنقید سے حل نہیں ہوگا بلکہ ارکان اسمبلی کو مل جل کر اس کا حل نکالنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے خطرناک ترین ہتھیار کی خریداری کیلئے 5 ارب ڈالرز سے زائد رقم کی منظوری دیدی

کسانوں کی حالت

پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی عامر شاہ نے کسانوں کا معاشی قتل بند کرنے کے لیے سپیکر کے آگے ہاتھ جوڑ دئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ گندم کی امدادی قیمت کا اعلان نہ ہونے سے کسان زہر پی کر خود کشیاں کررہے ہیں۔ اپوزیشن رکن رانا شہباز نے علیمہ خان اور بہنوں کی گرفتاری پر ایوان میں احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پولیس نے ماحولیاتی انصاف مارچ کو پی ٹی آئی مارچ سمجھ کر نفری طلب کر لی

ایوان میں کم وزیروں کی موجودگی

سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے گندم کی امدادی قیمت کے معاملے پر وزیر زراعت کو ایوان میں طلب کرنے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر زراعت ایوان میں آکر گندم کی سرکاری پالیسی کا اعلان کریں۔ سعید اکبر نووانی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پوری کیبنٹ سے ایک بھی ممبر موجود نہیں تھا۔

اجلاس کا اختتام

ورم پورا نہ ہونے پر پینل آف چئیرپرسن ملک ارشد ایڈووکیٹ نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس منگل کی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...