بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی

امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 3 ہفتوں کیلئے ملتوی کردیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کس کے نام رہا رواں برس کا نوبل انعام برائے طب؟
چیئرمین بلوچستان بورڈ کا بیان
چیئرمین بلوچستان بورڈ کے مطابق انٹر امتحانات کیلئے نئی ڈیٹ شیٹ کا اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔
بائیکاٹ کی وجہ
انہوں نے کہا کہ امتحانات پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے بائیکاٹ کے باعث ملتوی کیے گئے ہیں۔ یہ امتحانات 22 اپریل سے شروع ہونے والے تھے۔