کمل میر نے فواد خان کو اپنا کرش قرار دیدیا

اداکارہ کومل میر کا انکشاف
کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ کومل میر نے اداکار فواد خان کو اپنا کرش قرار دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: جتھوں کے ذریعے فیڈریشن پر چڑھائی کرنے سے این آر او نہیں ملتے : عظمیٰ بخاری
فواد خان کے ساتھ ماضی کا لمحہ
ایک انٹرویو کے دوران اپنے کرش سے متعلق سوال پر انہوں نے فواد خان کا نام لیا اور کہا کہ فواد خان ایک مرتبہ میرے اسکول آئے تھے اور میں نے ان کے ساتھ ایک تصویر بھی لی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسکول میں ایک فیشن شو تھا اور اس کے جج فواد خان تھے۔ میں نے وہ فیشن مقابلہ جیتا جس پر میری فواد خان کے ساتھ تصویر کھینچی گئی۔ اگر میری کبھی فواد خان سے ملاقات ہوئی تو انہیں یہ تصویر ضرور دکھاؤں گی۔
ذاتی زندگی کے بارے میں معلومات
اپنی ذاتی زندگی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ ان کے تین چھوٹے بھائی ہیں اور گھر کا ماحول زیادہ سخت نہیں تھا لیکن والدین نے کچھ قواعد ضرور بنائے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کراچی کے لوگ بہت زیادہ اچھے ہیں، اتنے لاہور کے نہیں ہیں، کراچی کے لوگ کھلے دل کے بھی ہیں۔