آئی پی ایل میچ میں شکست پر بھارتی کھلاڑی کی بہن مصیبت میں آ گئیں

بھارت میں آئی پی ایل: پنجاب کنگز کی ناکامی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں جاری انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز ٹیم پنجاب کنگز کی رائل چیلنجر بنگلورو کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم کے کپتان شریاس ائیر کی بہن تنقید کی زد میں آگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی محمد ایاز شہید کی قبر پر حاضری، پھولوں کی چادر بھی چڑھائی
شریاس ائیر کی بہن شریستا کا ردعمل
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی کرکٹر اور پنجاب کنگز کے کپتان شریاس ائیر کی بہن شریستا ائیر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ 37 میں رائل چیلنجرز بنگلورو کے خلاف شکست کے بعد اپنے بھائی کو نشانہ بنانے والے ٹرولرز پر سخت برہم ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: اس ایک وجہ سے بل گیٹس دیوالیہ ہوسکتے ہیں، ایلون مسک نے بڑا دعویٰ کردیا
پنجاب کنگز کی پچھلی کامیابی اور حالیہ ناکامی
شریاس ائیر کی پنجاب کنگز نے اپریل میں ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں RCB کو شکست دی تھی، لیکن چند روز قبل ہی ان کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کپتان شریاس ائیر کا بلا خاموش رہا جس کے باعث کرکٹ شائقین نے پنجاب کنگز کے کپتان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ تاہم، جب ان کی بہن حمایت میں بولیں تو صارفین نے انہیں ہی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیوجرسی سے پاکستانی امریکن شمع حیدر نے تیسری بار بڑی فتح حاصل کر لی
شریستا ائیر کا انسٹاگرام پیغام
رپورٹ کے مطابق، شریاس ایئر پر جب تنقید شروع ہوئی تو ان کی بہن شریستا نے اپنے بھائی کی حمایت میں بولنے کا فیصلہ کیا۔ کھلاڑی کی بہن سنجنا شریستا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ میں لکھا کہ لوگوں کو اس قدر نیچے گرتے دیکھ کر مایوسی ہوتی ہے کہ صرف حمایت کے لیے خاندان پر الزامات لگانے لگتے ہیں۔ چاہے ہم جسمانی طور پر موجود ہوں یا دور سے خوش ہو رہے ہوں، ٹیم کے لیے ہماری حمایت غیر متزلزل ہے۔ انہوں نے خود پر انگلیاں اٹھانے والوں کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کی گھٹیا ذہنیت صرف مذاق ہی نہیں، بلکہ یہ شرمناک بھی ہے۔
بھارتی کرکٹ میں تجربات کا ذکر
سنجنا شریستا نے اپنی اسٹوری میں مزید بیان کیا کہ میں بھارت اور آئی پی ایل کے میچز میں شرکت کرچکی ہوں جن میں فتح ہوئی، اور میں جانتی ہوں کہ جب آپ اسکرین کے پیچھے سے ٹرول کرنے میں مصروف ہوتے ہیں، تو حقائق سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔