حاجی محمد یوسف خان رند نے باقاعدہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت
اوستہ محمد ( آئی این پی ) اوستہ محمد کے سوشل ایکٹویسٹ معروف زمیندار سیاسی و سماجی شخصیت حاجی محمد یوسف خان رند نے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ کی قیادت کیساتھ لاہور میں باقاعدہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: ہر تازہ سیاسی، قانونی مسئلے کو بار کے اجلاسوں میں اٹھا دینا گویا اپنے اْوپر لازم کررکھا تھا، یوں وکلاء کو مجبور کرتے کہ قومی مسائل پر غور و فکر کریں
حاجی محمد یوسف خان رند کا بیان
حاجی محمد یوسف خان رند نے کہا کہ پورے ملک پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت اور مشہور ہے جو عوامی مسائل حل کرسکتی ہے، بانی چیئرمین کے وژن کو آگے لے کر چلیں گے اور عوامی امنگوں کے ساتھ پارٹی کو مزید فعال کرنے کی کوشش کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: ون یونٹ کو توڑنے کا مقصد کیا تھا……؟ اب تک متضاد آراء پائی جاتی ہیں، خرابیاں دور کرنے کیلئے بہت کام کیا گیا،ون یونٹ پنجاب کا مطالبہ نہیں تھا
اپنی حمایت میں پکار
انہوں نے اس فارم47 والی جعلی حکومت سے کہا کہ قیدی نمبر 804 کو فوری رہا کیا جائے اور اپنی جعلی حکومت کو ختم کرکے نئے انتخابات کروائے جائیں۔
پارٹی رہنما موجود
اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری میر جہانگیر رند، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علی بخش نون، نصیرآباد ڈویژن کے صدر آدم خان رند، جنرل سیکرٹری سید بلاول شاہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالجبار منجھو، صوبائی رہنما انصاف یوتھ ونگ ذوالفقار علی ابڑو، آئی ایل ایف کے رہنما و نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جعفرآباد اورنگزیب خان رند بھی موجود تھے جنہوں نے حاجی میر یوسف خان رند کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد دی۔