پی ایس ایل پریزینٹر ’ایرن ہالینڈ‘ نے حسن علی کو ’جوکر‘ قرار دیدیا

حسن علی کو 'جوکر' قرار دیا گیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیڈنگ وکٹ ٹیکر بالر حسن علی کو ان کی میدان میں ہنسی مذاق اور مزاحیہ حرکات کی وجہ سے غیر ملکی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے 'جوکر' قرار دیدیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کے نمائندے عوام میں ہوتے ہیں، آپ عوام کی بات سننے کو تیار نہیں:شاہد خاقان عباسی

میچ کا مختصر حال

ایرن ہالینڈ کا یہ تبصرہ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں 18 اپریل کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران سامنے آیا، جہاں کراچی کنگز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 67 رنز سے فتح حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: میرا کسی سے اختلاف نہیں ہوتا، لوگ خوامخواہ میرے پیچھے لگ جاتے ہیں ، شیر افضل مروت

حسن علی کا جشن

فتح کے بعد جب لائیو اسٹوڈیو سیگمنٹ کے دوران حسن علی پُرجوش انداز میں جشن مناتے ہوئے اسٹوڈیو ٹیم کے پیچھے نمودار ہوئے تو ایرن ہالینڈ نے ہنستے ہوئے کہا کہ 'بازو میں تناؤ کے باوجود حسن علی خوب جھوم رہے ہیں، مزے سے جشن منا رہے ہیں، کہیں کوئی انجری نہ ہوجائے، دیکھیے ذرا اسٹوڈیو کے پیچھے کیسے چھلانگیں لگا رہے ہیں، کیا جشن منا رہے ہیں؟ کہہ رہے ہیں تین وکٹیں لیں آج، کمال کر دیا، واقعی ایک مکمل جوکر ہے یہ بندہ'۔

یہ بھی پڑھیں: تاجکستان میں 5.9 شدت کا زلزلہ

ایرن ہالینڈ کی محبت

ایرن کے اس شوخ تبصرے پر ان کے ساتھی تجزیہ کار وسیم اکرم اور جےپی ڈومنی بھی قہقہے لگاتے نظر آئے اور اس لمحے نے سوشل میڈیا پر بھی خوب توجہ حاصل کی۔ ایرن ہالینڈ نے اس موقع پر کراچی شہر اور یہاں کے شائقین کرکٹ کے لیے بھی اپنی محبت کا اظہار کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ کراچی کی گرم جوش فضا، مہمان نوازی اور یہاں کی روایتی رونقیں انہیں بے حد پسند ہیں۔

حسن علی کا ریکارڈ

واضح رہے کہ کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے حسن علی اس وقت پی ایس ایل 2025 میں شاندار فارم میں ہیں۔ کوئٹہ کے خلاف اس میچ میں تین وکٹیں لے کر انہوں نے ایک اور سنگ میل عبور کیا، وہ وہاب ریاض کے 113 وکٹوں کا ریکارڈ توڑ کر پی ایس ایل کے تاریخ کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...