راولپنڈی؛ 7 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے الزام میں گرفتار ملزم ہلاک

راولپنڈی میں بچی کی زیادتی اور قتل
راولپنڈی کے علاقے مندرہ میں 7سال کی بچی سے زیادتی اور قتل کے الزام میں گرفتار ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایمرجنگ ٹیمز ایشیاء کپ، پاکستان شاہینز نے عمان کو شکست دے دی
پولیس کی کارروائی
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ بچی سے زیادتی و قتل میں ملوث ملزم اس کا ماموں تھا۔ ملزم کو گزشتہ رات پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ملزم کو برآمدگی کیلئے لے جایا جارہا تھا اسی دوران ملزمان نے فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکت
ترجمان کا کہناتھا کہ ملزم کو حراست سے چھڑانے کیلئے اس کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے دوران زیرحراست ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا، زخمی ملزم ہسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوا۔