ججز ٹرانسفر کیس؛ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کا جواب سپریم کورٹ میں جمع

ججز ٹرانسفر کیس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ججز ٹرانسفر کیس میں رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹرز معدے کی خرابی سمجھتے رہے لیکن 12 سالہ بچی میں دماغ کی انتہائی خطرناک بیماری نکل آئی، موت ہوگئی۔
جواب کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا کہ سیکرٹری قانون کا جسٹس خادم سومرو کے تبادلے سے متعلق خط موصول ہوا، سیکرٹری قانون کا خط چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے رحمت العالمین و خاتم النبیین (ﷺ) اتھارٹی کے 5 ارکان تعینات کر دیئے۔
چیف جسٹس کی منظوری
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد سیکرٹری قانون کو آگاہ کیا گیا، جس کے بعد سیکرٹری قانون نے جسٹس خادم سومرو کی رضامندی کے بعد تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
دستاویزات کی جمع آوری
رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے جواب کے ہمراہ متعلقہ دستاویزات بھی جمع کروا دیں، جن میں تبادلے سے متعلق ہونے والی خط و کتابت اور نوٹیفکیشنز شامل ہیں۔