اے ٹی سی لاہور نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کا عمران خان سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع
احتجاج کے معاملے میں پیش رفت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ پولیس نے کہا کہ ملزمان 5 اکتوبر کے احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔ علی امین سمیت دیگر ملزمان شامل تفتیش نہیں ہو رہے، پولیس نے کئی بار انہیں شامل تفتیش ہونے کے لیے طلب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ا بو سمبل کے مجسموں اور مندروں کو 300 کلومیٹر دور لے جا کر نئی جگہ پر نصب کرنا تھا، یہ کام مالیاتی اور تکنیکی وجوہات کی بناء پر مصریوں کیلئے ناممکن تھا.
مزید ملزمان کے وارنٹ گرفتاری
عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ علی امین کے ساتھ پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کے وارنٹ بھی جاری کیے گئے جن میں حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد شامل ہیں۔
پولیس کی کارروائی
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ مستی گیٹ میں مقدمہ درج ہے، پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ایف آئی آرز میں نامزد کر رکھا ہے۔