ٹاس کے دوران میزبان نے مبینہ گرل فرینڈ سے متعلق ایسا سوال پوچھ لیا کہ شبمن گل پریشان ہو گئے

ٹاس کے دوران سوال کا اثر
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گِل ٹاس کے دوران شادی سے متعلق سوال سے پریشان ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید پر چارج شیٹ فوج کا اندرونی معاملہ ہے، پی ٹی آئی کا رد عمل
میچ کی تفصیلات
گزشتہ روز ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور گجرات ٹائٹنز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔ شبمن گِل کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے، جبکہ کپتان نے 90 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم محض 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بناسکی اور 39 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انتشار کا اصل مقصد لاشیں گرانا تھا: وزیر اطلاعات کی حیران کن بات
ڈینی موریسن کا سوال
اس میچ کے آغاز سے قبل ٹاس کے دوران سابق کیوی کرکٹر و معروف کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے شبمن گِل کی تعریف کی اور پھر ان سے شادی کا سوال پوچھا کہ "کیا تم جلدی شادی کرنے والے ہو؟" جس پر شبمن گِل حیران رہ گئے اور انہوں نے جواب دیا، "نہیں"۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی شہری اپنے ملک میں روزگار کی خاطر قیام کرنے والے تیسری دنیا کے لوگوں کو بہت تنگ کرتے ہیں اور ذہنی اذیت دے کر مسرت حاصل کرتے ہیں
پرانی خبریں
خیال رہے کہ ماضی میں شبمن گِل کا نام بھارت کے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے، تاہم دونوں نے کبھی اس کی تصدیق نہیں کی۔ ادھر گجرات ٹائٹنز کے کپتان کی اونیت کور کو ڈیٹ کرنے کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو
ڈینی موریسن کی جانب سے کیے گئے سوال کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہے، جبکہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی آفیشل ویب سائٹ نے بھی ویڈیو شیئر کی ہے۔