روزانہ ایک چمچ شہد کا استعمال کن بیماریوں سے بچاسکتا ہے؟
شہد کی صحت بخش خصوصیات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہد ایک قدرتی مٹھاس رکھنے والی غذا ہے جو اپنے اندر بہت سی خوبیاں سمیٹے ہوئے ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شہد میں شکر، پروٹین، نامیاتی ایسڈز اور دیگر مرکبات کا ایسا پیچیدہ امتزاج ہوتا ہے جو صحت کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے۔ شہد کا استعمال تقریباً ہر گھر میں ہی کیا جاتا ہے لیکن اگر شہد کو اعتدال سے استعمال کیا جائے تو یہ حیرت انگیز فوائد کا خزانہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا 13 سے 15 فروری تک جیلانی پارک لاہور میں رمضان بچت فیسٹیول کے انعقاد کا فیصلہ
دماغی صحت کے لئے ضروری
ماہرین شہد کو دماغ کی غذا قرار دیتے ہیں یعنی یہ دماغ کیلئے بہت ضروری ہے۔ روزانہ شہد کا ایک چمچ آپ کے دماغ کی نشوونما کیلئے بہترین ثابت ہوسکتا ہے اور ساتھ ہی یادداشت کو بھی کمزور ہونے سے بچاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ آپ کے موڈ کو بھی بگڑنے نہیں دیتا۔
یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی کی ناقص پالیسیوں نے ہزاروں بھارتی شہریوں کو قانون شکنی پر مجبور کر دیا
الرجی سے بچاو¿
موسم تبدیل ہوتے ہی تو بہت سے لوگوں کو مختلف اقسام کی الرجیز کی شکایت ہوجاتی ہے، گرمی کے موسم میں جلدکی الرجی، ٹھنڈے موسم میں حلق اور گلے سمیت دیگر الرجی عام ہیں۔ اگر آپ ان سب سے بچنا چاہتے ہیں تو روزانہ شہد کا استعمال مفید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی خدمت کرنا ہم سب کی اولین ترجیح ہے، بلاول بھٹو زرداری
دل کی صحت
شہد میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کولیسٹرول اور شریانوں کی سوزش کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ صبح ایک چائے کا چمچ شہد کھانے سے دل کو صحت مند رکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ترکیہ صرف اتحادی نہیں ایمان، ثقافت اور تاریخ میں جُڑے بھائی ہیں :وزیراعلیٰ مریم نواز کی ترکیہ کے سفیر عرفان نذیراوغلو سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو
جگر سے زہریلے مادوں کا اخراج
اگر شہد کو گرم پانی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو یہ جگر صاف کرنے میں کارگر ثابت ہوسکتا ہے۔ شہد کا استعمال کھانا ہضم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
ذیابیطس کو کنٹرول کرنا
تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ شہد ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کے لئے مفید ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں جبکہ خون میں شکر کی مقدار بھی گھٹ جاتی ہے۔








