روزانہ ایک چمچ شہد کا استعمال کن بیماریوں سے بچاسکتا ہے؟

شہد کی صحت بخش خصوصیات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہد ایک قدرتی مٹھاس رکھنے والی غذا ہے جو اپنے اندر بہت سی خوبیاں سمیٹے ہوئے ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شہد میں شکر، پروٹین، نامیاتی ایسڈز اور دیگر مرکبات کا ایسا پیچیدہ امتزاج ہوتا ہے جو صحت کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے۔ شہد کا استعمال تقریباً ہر گھر میں ہی کیا جاتا ہے لیکن اگر شہد کو اعتدال سے استعمال کیا جائے تو یہ حیرت انگیز فوائد کا خزانہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گنڈاپور کے پاس ایک قیدی کیلئے تو وقت ہے مگر پشتون کے بہتر مستقبل کیلیے نہیں: عظمیٰ بخاری
دماغی صحت کے لئے ضروری
ماہرین شہد کو دماغ کی غذا قرار دیتے ہیں یعنی یہ دماغ کیلئے بہت ضروری ہے۔ روزانہ شہد کا ایک چمچ آپ کے دماغ کی نشوونما کیلئے بہترین ثابت ہوسکتا ہے اور ساتھ ہی یادداشت کو بھی کمزور ہونے سے بچاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ آپ کے موڈ کو بھی بگڑنے نہیں دیتا۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ 26-2025: حکومت کا کم سے کم اجرت نہ بڑھانے کا فیصلہ
الرجی سے بچاو¿
موسم تبدیل ہوتے ہی تو بہت سے لوگوں کو مختلف اقسام کی الرجیز کی شکایت ہوجاتی ہے، گرمی کے موسم میں جلدکی الرجی، ٹھنڈے موسم میں حلق اور گلے سمیت دیگر الرجی عام ہیں۔ اگر آپ ان سب سے بچنا چاہتے ہیں تو روزانہ شہد کا استعمال مفید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم انتقال کر گئے
دل کی صحت
شہد میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کولیسٹرول اور شریانوں کی سوزش کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ صبح ایک چائے کا چمچ شہد کھانے سے دل کو صحت مند رکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یادماضی عذاب ہے یا رب، پروفیسر شمشیر گوندل نے ماضی قریب میں ہونیوالے واقعات گنوادیئے
جگر سے زہریلے مادوں کا اخراج
اگر شہد کو گرم پانی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو یہ جگر صاف کرنے میں کارگر ثابت ہوسکتا ہے۔ شہد کا استعمال کھانا ہضم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
ذیابیطس کو کنٹرول کرنا
تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ شہد ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کے لئے مفید ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں جبکہ خون میں شکر کی مقدار بھی گھٹ جاتی ہے۔