بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، علیمہ خان کے علاوہ ۲ بہنوں کو اجازت مل گئی

عمران خان اور علیمہ خان کی ملاقات
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بہن علیمہ خان کو ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈر عمرایوب ، ملک احمد چھٹہ اور عظیم الدین بھی اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار
ملاقات کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے آج ملاقات کا دن ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے 2 بہنوں اور قاسم خان کو ملاقات کی اجازت مل گئی ہے۔
اجازت ملنے والے افراد
ڈاکٹر عظمیٰ خان اور نورین خان کو ملاقات کی اجازت دی گئی، جبکہ علیمہ خان کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔