عالمی اقتصادی فورم کے چیئرمین کلاوس شواب مستعفی

کلاوس شواب کا استعفیٰ

ڈیووس (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی اقتصادی فورم کے بانی کلاوس شواب چیئرمین اور بورڈ آف ٹرسٹیز کے رکن کی حیثیت سے مستعفی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں کو کیسز کا فیصلہ سنانے کی اجازت دینے کی حکومتی استدعا مسترد

استعفیٰ کی تفصیلات

روز نامہ جنگ کے مطابق 87 سالہ شواب کئی دہائیوں سے ڈیووس میں ہونے والی سالانہ عالمی کانفرنس کا چہرہ سمجھے جاتے تھے۔ ڈبلیو ای ایف کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شواب کا استعفیٰ 20 اپریل کو بورڈ کے غیر معمولی اجلاس میں قبول کر لیا گیا۔ اب نائب چیئرمین پیٹر بربیک لتھمے عارضی چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنیکا حکم

مستقبل کے چیئرمین کی تلاش

میڈیا رپورٹس کے مطابق مستقبل کے چیئرمین کی تقرری کے لئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ جرمن نژاد کلاوس شواب نے 1971ء میں فورم کی بنیاد رکھی تھی تاکہ عالمی پالیسی سازوں اور کارپوریٹ رہنماوں کو اہم عالمی مسائل پر بات چیت کا پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے۔

کلاوس شواب کا مستقبل

جنیوا میں قائم ادارے نے اس ماہ کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ کلاوس شواب کسی ٹائم فریم کی نشاندہی کئے بغیر اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...