پاور سیکٹر کو بحران سے نکالنے کے لیے ملکی قیادت اور ادارے ایک پیج پر ہیں: چیف ایگزیکٹو لیسکو

چیف ایگزیکٹو لیسکو کا بحران سے نکلنے کی حکمت عملی

لاہور (طیبہ بخاری سے ) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ہیڈکوارٹر میں چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا ہے کہ پاور سیکٹر کو بحران سے نکالنے کے لیے ملکی قیادت اور ادارے ایک پیج پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق صوبائی وزیر کرپشن کے الزام میں اینٹی کرپشن آفس طلب

اجلاس کی تفصیلات

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم آج جو کچھ بھی ہیں وہ اس ادارے کے بدولت ہیں۔ اس ادارے نے ہماری زندگیوں میں ماں کا کردار ادا کیا ہے، لہٰذا اب ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم بھی اس ادارے کی بھرپور خدمت کریں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ژالہ باری کے بعد گاڑیوں کی ونڈ اسکرین اور شیشوں کی قیمتوں میں اضافہ، شہری نئی پریشانی میں مبتلا

لیسکو کی قیادت اور ملازمین کی قابلیت

لیسکو کے پاس اس وقت وفاقی وزیر اویس لغاری ،چیئرمین بی او ڈی عامر ضیاء اور بورڈ ممبران کی صورت میں بہترین قیادت موجود ہے۔ ہمارے پاس اعلیٰ تربیت یافتہ افسران اور ملازمین کی بھی کوئی کمی نہیں۔ اس وقت پاور سیکٹر کو بحران سے نکالنے کے لیے ملکی قیادت اور ادارے ایک پیج پر ہیں۔ ہم تھوڑی سی محنت کرکے اس ادارے کو عروج تک پہنچا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گینگ آف تھری کا دم چھلّہ وفاق کی جڑیں کھودنے میں مصروف ہے ، پی ٹی آئی

مستقبل کی رہنمائی

لیسکو ایک ٹرینڈ سیٹر ادارہ ہے، جس کے اقدامات کی تمام ڈسکوز پیروی کرتی ہیں۔ ہمیں اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے فیوچر پلان ترتیب دینا ہے۔

شرکت کرنے والے افراد

اجلاس میں جی ایم آپریشن اعجاز بھٹی، ڈی جی ایمپلیمنٹیشن رائے محمد اصغر، چیف فنانس آفیسر احمد سعید، ڈائریکٹر کسٹمر سروس عباس علی، ڈائریکٹر ہیومن ریسوس ضمیر حسین کلاچی، ڈی جی ایڈمن معصومہ عادل، چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی آفیسر عثمان علی، چیف لیگل آفیسر، ڈی جی میراڈ محمد حسین، چیف انجینئر پی ایم یو عمران محمود، چیف انجینئر پلاننگ فیصل زکریا، چیف انجینئر ٹی ایس ڈیزائن نثار سرور اور منیجر سیفٹی فواد خالد نے شرکت کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...