پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی عملے کی مبینہ غفلت کا معاملہ، 48 گھنٹوں میں رپورٹ طلب

نوٹس کی اطلاع
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی عملے کی مبینہ غفلت کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب نے معاملے کی انکوائری کیلئے ہائی پاور فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عادل بازئی کے نام سے کمیشن میں جمع کرایا گیا بیان حلفی جعلی ہے، وکیل صفائی کے نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن میں دلائل
انکوائری کا آغاز
سیکرٹری داخلہ نے فرانزک سائنس ایجنسی کے برخاست شدہ ملازم کی گرفتاری اور پسٹل کی مبینہ چوری کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکیورٹی کی سربراہی میں کام کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: Indian Female Wrestler Defeats BJP in State Elections
کمیٹی کی تشکیل
کمیٹی ممبرز میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈائریکٹر ایڈمن اور محکمہ داخلہ سیکشن آفیسر برائے خودمختار ادارہ جات شامل ہیں۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی 48 گھنٹوں میں تمام پہلوؤں سے انکوائری کر کے رپورٹ جمع کروائے گی۔ اس دوران ایجنسی کے سابقہ ملازم و ملزم اور موجودہ ملازمین سے بھی انکوائری کی جائے گی۔ کمیٹی واقعہ کی حقیقت جان کر ذمہ داران کا تعین کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ویوو کا جدید سمارٹ فون Y19s پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا
کمیٹی کے مقاصد
کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس میں شامل ہے کہ مستقبل میں ایویڈنس کی حفاظت اور فول پروف سسٹم پر عملدرآمد بارے سفارشات بھی پیش کرے گی۔
سیکرٹری داخلہ کا بیان
سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی پاکستان کی پہچان ہے، اسے بدنام کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ حکومت پنجاب شفافیت اور میرٹ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔