عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے ، عمران خان
عمران خان کا پیغام
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ملک اور عوام کو ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا ایرانی شخصیات اور ایک ادارے کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان
ملاقات کی تفصیلات
یہ بات ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔
یہ بھی پڑھیں: تھرپارکر میں غذائی قلت اور بیماریاں، مٹھی میں مزید 6 بچے دم توڑ گئے
سماجی اور قانونی امور
انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا 26ویں ترمیم کے بعد جو ہو رہا ہے اس پر لیگل کمیٹی، پارٹی قیادت چیف جسٹس کو خط لکھے گی، عدالت میں ہمارے کیسز نہیں لگ رہے، بشری بی بی کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ملک اور عوام کو ہے، پی ٹی آئی فیڈریشن کی جماعت جو پاکستان کو اکھٹا کر سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھی شاعر کا قتل، لے پالک بیٹے کو سزائے موت سنا دی گئی
مائنز اینڈ منرلز پر رائے
مائنز اینڈ منرلز پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی اور سینئر لیڈر شپ آکر مجھے بریف کرے، بانی نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل متنازع ہو چکا ہے، لہذا ضروری ہے کہ لوگوں کو اعتماد میں لیں، متنازع معاملات گڑبڑ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ناقص گھی سپلائی کرنے والی فیکٹری کے خلاف آپریشن، 81ہزار کلو بناسپتی گھی تلف
افغانستان سے متعلق خیالات
افغانستان سے متعلق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے تین سال لگا دیئے، ہم نے پہلے کہا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افغانستان سے بات چیت کرکے انہیں اس میں شامل کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ شردھا کپور کے بھائی کو ممبئی پولیس نے 252 کروڑ روپے کے مبینہ منشیات کیس میں طلب کر لیا
حکومت کی ناکامیوں پر اظہار خیال
عمران خان نے کہا کہ حکومت نے وقت کا ضیاع کیا جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، فوج کے جوان شہید ہوئے، ان چیزوں کو مدنظر نہیں رکھا گیا، اس وقت بھی فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ نہیں آ رہی۔
چیلنجز اور سرمایہ کاری
عمران خان نے کہا کہ زرمبادلہ کے بغیر ملک میں ترقی نہیں ہو سکتی، انوسٹمنٹ تبھی آئے گی جب ملک میں قانون کی حکمرانی ہو گی۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو کرش کرنے کے لیے ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا گیا، چاہے عدلیہ ہو، ایف آئی اے یا پولیس ہر ادارے کو تباہ کر دیا گیا۔








