شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹی، عمران خان کی وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی
عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اڈیالہ جیل میں اپنے وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹی، انہوں نے شیرافضل مروت کے وکلا کی فیسوں اور علیمہ خان سے متعلق بیانات پر برہمی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ کے 9ایڈیشنل ججز کی ایک سالہ مدت مکمل ہونے سے قبل ہی جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
مائنس اینڈ منرلز بل پر تحفظات
عمران خان نے مائنز اینڈ منرلز بل پر تحفظات کا اظہار کیا اور علی امین گنڈاپور کو مائنز اینڈ منرلز بل پر بات کرنے کے لیے ملاقات کے لیے بلایا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، تیار ہو جائیں! پاک ویلز کار میلہ آپ کے شہر آ رہا ہے!
پیغام برائے پارٹی قیادت
بانی پی ٹی آئی نے پارٹی لیڈر شپ کو تمام اختلافات ختم کرنے کا پیغام بھیجا۔ بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر کو معذرت خواہانہ رویے پر سخت پیغام بھجوایا۔
یہ بھی پڑھیں: زین قریشی سمیت 11پارٹی ارکان کے پارٹی قیادت سے رابطے منقطع
حکومت کی خارجہ پالیسی پر تنقید
عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے افغانستان کے ساتھ بات چیت میں بہت دیر کرد ی، خیبرپختونخوا دہشت گردی کا شکار صوبہ ہے۔
قانون کی عملداری کے مسائل
بانی پی ٹی آئی نے قانون کی عملداری نہ ہونے پر سلمان اکرم کو چیف جسٹس کو خط لکھنے کی ہدایت بھی کی۔








