پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کو 30 ستمبر تک فعال کرنے کا ہدف دیدیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب کا خصوصی اجلاس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت زخموں پر اصلاح کا مرہم لگائے
ٹریننگ ونگ کا قیام
اجلاس میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے زیر اہتمام ایک ٹریننگ ونگ قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پیرا کو 30 ستمبر تک صوبہ بھر میں فنکشنل کرنے کا ہدف مقرر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دینی مدارس کی رجسٹریشن کے تنازع پر مولانا فضل الرحمان اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے نالاں ہیں
انفورسمنٹ سٹیشنوں کا قیام
پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ پیرا مئی میں لاہور ڈویژن میں فنکشنل ہوگی۔ یہ ادارہ تجاوزات کے خاتمے، قیمتوں کا کنٹرول اور دیگر امور سرانجام دے گا۔
اہداف اور پیشرفت
14 اگست تک پیرا کو تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں فنکشنل کردیا جائے گا۔ پیرا نے 519 انفورسمنٹ افسران اور دیگر سٹاف کی ابتدائی ٹریننگ مکمل کرلی ہے۔ پیرا کے ڈائریکٹر جنرل نے سٹاف کی ورکنگ اور دفاتر کے قیام سے متعلق آگاہ کیا۔