صارفین کی حقیقی عمر کی تصدیق کے لیے میٹا نے اے آئی کا سہارا لے لیا

میٹا کی اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال
نیویارک (آئی این پی) معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا صارفین کی اصل عمر کی تصدیق کے لیے اے آئی کا استعمال کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق، یہ اے آئی ٹول صارف کی حقیقی عمر کا تعین کرے گا، چاہے وہ اسے غلط ہی کیوں نہ بتائے۔
یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان کے سفیر کا سندس فاؤنڈیشن اسلام آباد سینٹر کا دورہ، تھلیسیمیا کے مریضوں کے خاندانوں میں راشن کی تقسیم
انسٹاگرام میں عمر کی تصدیق
انسٹاگرام ایپلیکیشن اپنے صارفین کی درست عمر کا پتہ لگانے کے لیے AI کا استعمال کرے گا۔ اگر صارف اپنی غلط عمر درج کرے گا تو اے آئی ٹیکنالوجی حقیقی عمر کا تعین کرکے 18 سال سے کم عمر افراد کو خودکار طور پر ٹین (teen) اکاؤنٹس میں منتقل کر دے گی۔ انسٹاگرام نے عمر کا تعین کرنے کے حوالے سے اعلان 2024 میں کیا تھا۔ یہ اکاؤنٹس 13 سے 17 سال کے صارفین کے لیے مخصوص ہوں گے، اور میٹا کم عمر نوجوانوں کے تحفظ کے لیے ان اکانٹس میں مختلف پابندیاں عائد کرے گا۔
اکاؤنٹس کی تصدیق کا عمل
کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اگر شک ہوا کہ کوئی اکاؤنٹ کم عمر صارف کا ہے تو عمر کی فوری تصدیق کی جائے گی اور اکاؤنٹ کو پابندیوں والی سیٹنگز میں منتقل کر دیا جائے گا۔ میٹا نے تسلیم کیا کہ سسٹم غلطیاں کرسکتا ہے اور صارفین ضرورت پڑنے پر سیٹنگز کو دوبارہ ایڈجسٹ کرسکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق، ہم کچھ عرصے سے عمر کی تصدیق کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں، مگر اب اس پر مکمل طور پر عمل کیا جائے گا۔