ورک ویزا پر سعودی عرب جاتے ہوئے 2 افراد کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار

سعودی عرب جانے والے مسافروں کی گرفتاری
کراچی (ویب ڈیسک) ورک ویزوں پر سعودی عرب جاتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس جعلی ہونے پر 2 مسافروں کو آف لوڈ کرکے گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: معمولی سی بات پر جھگڑے نے تین افراد کی جان لے لی
امداد گزاریاں
امیگریشن ذرائع کے مطابق مسافر محمد شہباز اور محمد عمر ڈرائیورز کے ورک ویزوں پر سعودیہ جا رہے تھے۔ کراچی ائیرپورٹ پر امیگریشن کے دوران دونوں کے ایل ٹی وی/ ایچ ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس جعلی نکلے جو سندھ پولیس کی ڈرائیونگ لائسنس کلفٹن برانچ سے جاری شدہ ظاہر کیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پرکھا کا ایمیچور ٹائٹل پر قبضہ، شبیر کی شاندار 65 اسکورنگ، جے اے زمان میموریل گالف بارش کے باوجود جاری
تحقیقات کا آغاز
حکام کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ دونوں مسافر ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے کبھی بھی ڈرائیونگ لائسنس برانچ نہیں گئے۔ جیونیوز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ریکارڈ چیک کرنے پر لائسنس جعلی نکلے۔ تفتیش پر پتہ چلا کہ مسافروں نے ڈرائیونگ لائسنس مقامی ایجنٹوں ثنااللہ اور شہباز سے بالترتیب 6 اور ساڑھے 7 لاکھ روپے میں حاصل کیے تھے۔
قانونی کارروائی
دونوں مسافروں کے سعودیہ کے ورک ویزوں پر اصلی پروٹیکٹر بھی لگوائے گئے تھے۔ امیگریشن نے سجاول اور فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے دونوں مسافروں کو گرفتار کرکے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔ مسافروں کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔