جے یو آئی ایف نے پی ٹی آئی سے اتحاد سے معذرت کر لی۔

جمعت علمائے اسلام ف کا پی ٹی آئی سے اتحاد ختم

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام ف کے سینئر رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی نے پی ٹی آئی سے اتحاد سے معذرت کر لی لیکن پارلیمنٹ کے اندر ایشو ٹو ایشو تعاون کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حج 2025 سستا کرنے کیلئے وزارت مذہبی امور کو بڑی کامیابی مل گئی

پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا اعتراف

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان طے پایا تھا کہ ایک دوسرے سے بتائے بغیر اسٹیبلشمنٹ سے بات نہیں کی جائے گی، تاہم پی ٹی آئی کے اہم رہنما اعظم سواتی نے بات چیت کا اعتراف کرلیا جس کے بعد اتحاد ممکن نہ رہا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان نے امریکی فوج کے چھوڑے گئے ہتھیاروں کے ساتھ کیا کیا؟ برطانوی میڈیا کا تہلکہ خیز دعویٰ

آگے کا راستہ

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی نے پی ٹی آئی سے اتحاد سے معذرت کر لی لیکن پارلیمنٹ کے اندر ایشو ٹو ایشو تعاون کریں گے۔

حافظ حمداللہ کا بیان

دوسری جانب ایک اور پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے سینئر رہنما حافظ حمداللہ نے کہا کہ 3 مہینے پہلے بانی پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمن کو مسلسل پیغامات بھیجے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی، ایک اتحاد کی شکل میں ایک ہی پیج پر آجائیں۔ اس پیغام کو جے یو آئی نے ویلکم کیا مگر اپنے کچھ تحفظات بانی پی ٹی آئی کو بھجوائے، جو باہمی اعتماد کے لیے ضروری تھے، مگر ہمیں اس کا جواب ہی نہیں ملا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...