فیصل آباد: سائنسدانوں نے سالانہ 200 انڈے دینے والی مرغی کی نسل تیار کرلی

فیصل آباد میں نئی مرغی کی نسل کی ترقی
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیصل آباد کے زرعی سائنسدانوں نے سال کے 365 دنوں میں 200 دن انڈے دینے والی مرغی کی نسل تیار کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو کس الزام میں گرفتار کیا گیا ہے؟ تفصیل سامنے آ گئی
یونی گولڈ نسل کی خصوصیات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے شعبہ اینیمل ہیسبنڈری کے سائنسدانوں نے یونی گولڈ کے نام سے مرغیوں کی ایسی نسل تیار کی ہے جو سالانہ 200 انڈے دینے اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کی بہتر صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کبھی اقرار کی صورت کبھی انکار کی صورت۔۔۔
سائنسدانوں کی تحقیق
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایک یونی گولڈ کے نام سے ایک بریڈ ہم نے یہاں پر بنائی ہے جس کی یہ کوالٹی ہے کہ ایک تو جو ایگز ہیں وہ ایک سال میں 200 سے زیادہ دیتی ہیں اور جو عام دیسی ہیں وہ سال میں 70 سے 80 انڈے دیتی ہیں اور اس میں فیڈر لوڈ کم ہے اس وجہ سے ہیٹ اسٹریس کو برداشت کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 70 سالہ بزرگ کو اغواء کر کے ایک کروڑ، دوراڈو گھڑیاں، دو آئی فون تاوان طلب کر لیا گیا
تاریخی کامیابی
جامعہ زرعی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں 65 سال بعد ایک ایسی مرغی کی نسل تیار کرنے میں کامیابی ملی ہے جو دیہی مرغبانی کے لیے زیادہ مفید ہے۔
مرغبانی میں بہتری کے اقدامات
اب دونوں بریڈز ایسی ہیں کہ جہاں پر بھی آپ اس کو لیں گے یا پالیں گے انڈے بھی بڑھیں گے اور گوشت کی ضرورت بھی پوری ہو گی۔ یونی گولڈ نامی اس مرغی کی نسل کی تیاری کے بعد اسے کسانوں تک پہچانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ دیہی مرغبانی میں اضافہ ہو سکے۔