کیا بھارتی کرکٹر شبمن گل اور سارہ ٹنڈولکر نے اپنی راہیں جدا کر لیں؟ بھارتی میڈیا میں ہنگامہ برپا

خبروں کی تفصیل
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی بلے باز شبمن گِل اور ماڈل سارہ ٹنڈولکر نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا جس کے بعد دونوں کی راہیں جدا کرنے کی خبریں زور پکڑ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 26 ویں ترمیم کی خوبصورتی عدلیہ کا احتساب، جو ججز کیسز نہیں سن سکتے گھر جائیں: وزیر قانون
رشتے کی معلومات
بھارتی میڈیا کے مطابق سارہ ٹنڈولکر بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کی بیٹی ہیں۔ زیر گردش افواہوں کے مطابق سارہ ٹنڈولکر اور کرکٹر شبمن گِل ایک دوسرے کو طویل عرصے سے ڈیٹ کر رہے تھے تاہم اب دونوں نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو 'ان فالو' کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں ایک شخص نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، 47 افراد زخمی
تصدیق یا تردید
خیال رہے کہ شبمن گِل یا سارہ ٹنڈولکر نے کبھی اپنے رشتے کی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔ اب خبریں گردش کر رہی ہیں کہ شبمن گِل اداکارہ اونیت کور کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔
سارہ ٹنڈولکر کا کیریئر
واضح رہے کہ 2021 میں سارہ نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا اور مقامی برانڈ کے لیے ایک اشتہاری مہم کا حصہ بنیں، تاہم سارہ کی وجہ شہرت ان کے والد سچن ٹنڈولکر ہیں۔