یہ عمر سرفراز چیمہ وہ ہے جو گورنر رہے ہیں؟ سپریم کورٹ کا استفسار

اسلام آباد میں عمر سرفراز چیمہ کا کیس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ کے کیس میں جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ کیا یہ عمر سرفراز چیمہ وہ ہیں جو گورنر رہے ہیں؟ وکیل پی ٹی آئی رہنما نے جواب دیا کہ جی! عمر سرفراز چیمہ سابق گورنر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلورو: 7 منزلہ زیر تعمیر عمارت منہدم، کئی مزدور پھنس گئے ، 1ہلاک
عمر سرفراز چیمہ کی صحت کی حالت
عمر سرفراز چیمہ کے کندھے فریز ہو چکے ہیں اور وہ 2 ماہ سے ہسپتال میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اگر میری داڑھی ہے تو کیا میں صرف مُلّا ہی بن سکتا ہوں؟
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پنجاب حکومت نے اپیل پر دلائل کیلئے مہلت کی استدعا کردی۔
قانونی کارروائیوں کا پس منظر
سپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ عمر سرفراز چیمہ 9 مئی کو پستول سے مسلح تھے اور برآمدگی کرنی ہے۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اس بات پر زور دیا کہ سپریم کورٹ 4 مہینے میں فیصلے کا حکم دے چکی ہے۔ عدالت نے پنجاب حکومت کی استدعا پر سماعت کو غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا۔