ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی بہتری ؛حکومت کا فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ

حکومت کے اہم اقدامات

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی بہتری کے لیے بڑے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکومت نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2025 کا ابتدائی مسودہ بھی منظور کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جب آپ خود کو غیراہم اور بے قدر سمجھتے ہیں، تو پھر آپ دوسروں کیلیے بھی محبت و چاہت کے اظہار کے قادر نہیں ہو سکتے

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا خاتمہ

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جائیداد خریدنے بیچنے والے فائلرز اور نان فائلرز دونوں کے لیے خوشخبری ملی ہے۔ جولائی 2024 میں متعارف کروائی گئی 3 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ابتدائی طور پر فائلرز پر 3 فیصد اور نان فائلرز پر 5 فیصد ڈیوٹی لاگو کی گئی تھی، مگر اب دونوں کیٹیگریز سے اسے مکمل طور پر ختم کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم

ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں بہتری کے آثار

ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے۔ پراپرٹی کی قیمتوں میں استحکام، سرمایہ کاری میں اضافہ اور تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں جو کچھ ہوا ٹھیک نہیں تھا، پی ٹی آئی میں سب دہشت گرد نہیں: حسن مرتضیٰ

نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2025

ملک میں 10 ملین ہاؤسنگ یونٹس کی کمی سے نمٹنے کے لیے سفارشات بھی مرتب کرلی گئی ہیں۔ وزارت ہاؤسنگ نے نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2025 کا مسودہ منظور کرلیا ہے۔ اہم مجوزہ اقدامات میں شہری منصوبہ بندی، نئے شہروں کی تعمیر نو، مائیکرو فنانسنگ، مقامی تعمیراتی مواد کا استعمال، زراعت کا تحفظ اور تعمیرات کے شعبے سے جڑی صنعتوں کا فروغ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترسیلات زر پہلی بار 4 ارب ڈالر سے زائد ہوگئے

کنسٹرکشن ڈیویلپرز کا موقف

کنسٹرکشن ڈیویلپرز حماد لیاقت چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ایک ریئل اسٹیٹ کی ٹاسک فورس بنائی تھی، جسے فوری بحال کیا جانا چاہیے۔ اس سے نہ صرف لوکل انڈسٹری چلے گی بلکہ فارن انویسٹمنٹ بھی آئے گی، جو لوکل مینوفیکچرنگ کو سپورٹ کرے گی۔ زیادہ انڈسٹریز کی جاری رہنے سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے، جس سے ملکی معیشت میں بہتری متوقع ہے۔

بہتری کی امیدیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا خاتمہ ہو یا نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2025 کی منظوری، اگر شفافیت یقینی بنائی جائے تو یہ دونوں فیصلے پاکستان کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک نئی جان ڈال سکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...