کینالز منصوبے میں سیلاب کا پانی استعمال ہوگا، اس پر سندھ ہمیں ڈکٹیشن نہیں دے سکتا: عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب کی بیان بازی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کینالز منصوبے میں سیلاب کا پانی استعمال ہوگا اور اس پر سندھ ہمیں ڈکٹیشن نہیں دے سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: امتحانی فارم پر طالبعلم نے والد اور والدہ کی جگہ کس کا نام لکھ دیا؟ جان کر ہنسی روکنا مشکل ہو جائے
پیپلزپارٹی کا کردار
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو سندھ کے کسانوں کی فکر کیوں نہیں ہوتی؟ پیپلزپارٹی سندھ میں 16 سال سے اقتدار میں ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے، اگر پیپلزپارٹی غلط بیانی سے کام لے گی تو جواب دینا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان، افغان سرحد کھولنے پر اتفاق
مذاکرات اور اتفاق رائے
انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی نہر بننا شروع نہیں ہوئی مگر ایسا نہیں کہہ رہی کہ اتفاق رائے نہیں ہوا تو نہریں نہیں بنیں گی، مذاکرات دھمکیوں کے ذریعے نہیں ہوتے۔
یہ بھی پڑھیں: عراق اگر نوری المالکی کو دوبارہ وزیراعظم بناتا ہے تو ۔۔۔؟ٹرمپ نےواضح الفاظ میں بتا دیا
سیلاب کا پانی اور سندھ کی ڈکٹیشن
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اس منصوبے میں سیلاب کا پانی استعمال ہوگا، سندھ ہمیں ڈکٹیشن تو نہیں دے سکتا کہ ہم سیلاب کے پانی کا کیا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے، عمران خان کے جیل مسائل سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
سندھ میں احتجاج
واضح رہے کہ دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے جبکہ وکلا کی جانب سے سکھر ببرلو بائی پاس پر دیا گیا دھرنا بھی تاحال جاری ہے جس کے باعث سندھ اور پنجاب کے درمیان ٹریفک معطل ہے۔
سندھ اور پنجاب کے درمیان مذاکرات
دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے درمیان اس معاملے پر مذاکرات کرنے اتفاق ہوا تھا۔








