امریکہ کی اہم شخصیت نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا

نیویارک میں جیک برگمین کی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ
امریکی کانگریس کے رکن جیک برگمین نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان میں حالیہ دورہ
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں جیک برگمین نے کہا کہ پاکستان کے دورے اور وہاں رہنماؤں سے رابطے کے بعد وہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ دہرا رہے ہیں۔
پاکستان-امریکا شراکت داری
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کی شراکت داری جمہوریت، انسانی حقوق اور معاشی خوشحالی جیسی مشترکہ اقدار پر قائم ہے، آئیے آزادی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں۔
جیک برگمین کا دورہ اور ملاقاتیں
یاد رہے کہ ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے جیک برگمین نے اپریل کے وسط میں دورہ پاکستان کے دوران سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔
سوشل میڈیا پر تنقید
پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر جیک برگمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران انہوں نے بانی پی ٹی آئ کی رہائی کا مطالبہ کیوں نہیں کیا۔