جج سے بات نہ ہونے پر علیمہ خان کمرہ عدالت میں بانی کے فوکل پرسن پر برہم

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جیل ملاقاتوں کا کیس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں جیل ملاقاتوں کے حکم پر عدم عملدرآمد کیس میں جج سے بات نہ ہونے پر علیمہ خان کمرہ عدالت میں بانی کے فوکل پرسن پر برہم ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے ملک کا ماحول مریض بنانےکی مشین بن گیا ہے، وفاقی وزیر صحت
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جیل ملاقاتوں کے حکم پر عدم عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی قائم مقام چیف جسٹس کے سامنے پیش ہوئے۔ نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ ہم رول آف لا پر یقین رکھنے والے ہیں، ہمارے کیسز سماعت کے لیے مقرر نہیں ہو رہے، تمام توہین عدالت کی درخواستیں دائر ہو چکی ہیں، استدعا ہے ہماری درخواست سماعت کے لیے مقرر کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: رینجرز اور پولیس اہلکاروں پر حملے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بیان بھی آ گیا
قائم مقام چیف جسٹس کا تبصرہ
قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ جب فائل میرے پاس آتی ہے تو ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر دیکھ لیتے ہیں۔
علیمہ خان کا ردعمل
علیمہ خان نے دوران سماعت جج صاحبان سے بات کرنے کی کوشش کی، لیکن قائم مقام چیف جسٹس اور جسٹس انعام امین منہاس اٹھ کر چیمبر چلے گئے۔ ججز کے اٹھ جانے کے بعد کمرہ عدالت میں علیمہ خان نے بانی کے فوکل پرسن پر غصہ کا اظہار کیا۔ علیمہ خان نے نیاز اللہ نیازی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کہا تھا میں نے بات کرنی ہے، آپ خود ہی کھڑے ہو گئے اور بات کر لی۔