پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کر سکتا: طلال چودھری
وزیر داخلہ کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرِ مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کر سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی نیوز چینل نے ہانیہ عامر کا نام بدل کر ’ہانیہ پنیر‘ رکھ دیا
قومی اسمبلی کی کمیٹی کا اجلاس
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس خرم شہزاد نواز کی زیرِ صدارت ہوا جس میں انسانی سمگلنگ سے متعلق اقدامات پر کمیٹی میں بحث ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ کی گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ طالبہ حرم ریحان کو بھارتی ریکارڈ توڑنے پر شاباش، ہر بیٹی کیساتھ ہوں اور رہوں گی: مریم نواز
پاکستانی پاسپورٹ کی حیثیت
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستانی پاسپورٹ بین الاقوامی معیار کا ہے اور اس پر جعلسازی ممکن نہیں، انسانی سمگلنگ میں ملوث 200 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکا، 5 افراد جان بحق اور 8 زخمی ہو گئے
زرتاج گل کا بیان
زرتاج گل نے کہا کہ بہت سارے عرب ممالک میں ڈی جی خان کے افراد پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
سیکرٹری داخلہ کا جواب
اجلاس کے دوران نوشین افتخار نے سوال کیا کہ کیا انسانی سمگلنگ اور ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے خلاف کوئی ایکشن ہوتا ہے؟ جس پر سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ قانون موجود ہے، انسانی سمگلنگ اور ڈیپورٹ ہونے والوں کے 5 سال کیلئے پاسپورٹ معطل ہوتے ہیں。








