معروف ترک سوشل میڈیا انفلوئنسر ’ترکان آتائے‘ نے ’ماریہ بی ‘ سنگین الزام لگا دیا، بڑا دعویٰ

ماریہ بی پر ترکان آتائے کا فراڈ کا الزام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترکیہ کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ’ترکان آتائے‘ نے پاکستان کی نامور فیشن ڈیزائنر ’ماریہ بی‘ پر فراڈ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خدمات کا مکمل معاوضہ ادا نہیں کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی: صوبے میں گورنر راج پر فی الحال کوئی فیصلہ نہیں
ترکان آتائے کا تعارف
تفصیلات کے مطابق ترکی کی مشہور ڈیجیٹل کریئیٹر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ترکاں آتائے، جنہوں نے پاکستان سے تعلیم حاصل کی اور اپنے یونیورسٹی فیلو اور دوست ذکا سے شادی کی، ترکاں کو اکثر لوگ ”پاکستانی بھابھی“ کے نام سے بھی جانتے ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 8 لاکھ 53 ہزار ہے اور وہ اردو زبان میں ڈیجیٹل مواد تیار کرتی ہیں، جس کی وجہ سے پاکستان میں ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 5 سال سے پاکستان سٹاک ایکسچینج ڈالرز میں 7 فیصد منافع کما رہا ہے:شمشاد اختر
معاوضے کے معاملات
ترکان نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیوز میں کہا کہ میں نے اپنی اسٹوریز میں پہلے بھی بتایا تھا کہ مجھے ماریہ بی نامی برانڈ کے ساتھ مسائل کا سامنا ہے، کئی لوگ سمجھ گئے تھے کہ یہ برانڈ ماریہ بی ہی ہوگا۔ 2025 میں انہوں نے ترکی میں شوٹ کے لیے مجھ سے دوبارہ رابطہ کیا، یہاں ترکی میں ہمیں شوٹ کے لیے جگہ، ماڈلز، اور دیگر چیزوں کا خرچ خود اٹھانا ہوتا ہے، اسی لیے میں نے ہر لباس کے حساب سے معاوضہ مانگا۔ میں نے انہیں کوٹیشن دی اور تمام میسجز میرے پاس موجود ہیں، میں نے ویڈیوز بنائیں، پوسٹ کیں اور اپنا کام مکمل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ، ایران بھی میدان میں آگیا، اہم بیان جاری کردیا
ترکان آتائے کا تجربہ
ترکان نے مزید کہا کہ ماریہ بی نے مجھے ایک ہی بار رقم دی حالانکہ میں نے واضح طور پر ہر لباس کے عیوض معاوضہ طے کیا تھا۔ بعد میں انہوں نے کہا کہ شاید کوئی غلط فہمی ہو گئی کیونکہ وہ انسٹاگرام ریلز کے حساب سے ادائیگی کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب 3 ماہ ہو چکے ہیں اور وہ میرا وقت ضائع کر رہے ہیں، مجھے بےوقوف بنا رہے ہیں، یہ میرے پیسے ہیں، اور مجھے پورا حق ہے کہ میں ان سے جو چاہوں کروں، میں دوبارہ کبھی ان کے ساتھ کام نہیں کروں گی، ان کا رویہ نہایت غیر پیشہ ورانہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 5 آئی پی پیز کیساتھ معاہدے ختم کر رہے ہیں، عوام کو سالانہ 60 ارب روپے کا فائدہ ہوگا: وزیراعظم
سوشل میڈیا پر ردعمل
ترکان نے انسٹاگرام پر مزید انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ ماریہ بی نے میرے خلاف اسٹوریز شیئر کیں لیکن ماریہ باجی! آپ کی آواز بہت اونچی ہے، میں سب سن رہی ہوں، میرے پاس ہماری پوری چیٹ کے ثبوت موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک روس تعلقات نہ کسی کو نقصان پہنچانے کیلیے ہیں نہ کسی کے مفاد کیخلاف : وزیر توانائی اویس لغاری
پیغامات اور شواہد
انہوں نے بتایا کہ جب میں نے ان سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ معاملات ان کا مینیجر دیکھتا ہے، میرے شوہر نے بھی ان سے بات کی لیکن بعد میں انہوں نے اپنے تمام پیغامات ڈیلیٹ کر دیے۔ میں وہ اسکرین شاٹس بھی یہاں شیئر کروں گی، اگر آپ صحیح تھیں تو اپنے پیغامات کیوں ڈیلیٹ کیے؟ ہمیں مکمل ادائیگی کیوں نہیں کی؟
صارفین کے تبصرے
دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس تنازعے پر صارفین نے ماریہ بی پر سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ ہمیشہ مذہب کارڈ کھیل کر اپنی ساکھ بچانے کی کوشش کرتی ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ 'ترکان نے آخرکار ماریہ بی کو ایکسپوز کر دیا' جبکہ دیگر صارفین کا کہنا تھا کہ 'ادائیگیوں کے معاملے میں زیادہ تر برانڈز کا یہی رویہ ہوتا ہے'۔