ماریہ بی نے ترک سوشل میڈیا انفلوئنسر ترکان آتائے کے الزام کا جواب دیدیا

ماریہ بی کا بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکیہ کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ترکان آتائے کی جانب سے عدم ادائیگی کے الزام پر پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے خاموشی توڑتے ہوئے بیان جاری کر دیاہے اور معاملے کو ایک غلط فہمی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل، فیض آباد کے لیے کھلی، سیکرٹریٹ کے لیے بند

تعلقات کی قدر

تفصیلات کے مطابق ماریہ بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ "ماریا بی میں، ہم ہمیشہ تخلیقی افراد، ماڈلز، اور انفلوئنسرز کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اور ہمیں اپنے کاروبار کو دیانتداری، شفافیت اور تخلیقی کمیونٹی کے احترام کے ساتھ چلانے پر فخر ہے۔ گزشتہ برسوں میں، ہم نے سیکڑوں انفلوئنسرز اور کانٹینٹ کریئیٹرز کے ساتھ کامیاب تعاون کیا ہے، اور ہر معاہدے میں منصفانہ ادائیگی اور باہمی احترام کو یقینی بنایا ہے۔ ہمیں اپنی بہترین ادائیگی کی پالیسیز پر فخر ہے۔ اپنے 25 سالہ سفر میں ہم نے کبھی بھی کسی کی ادائیگی روکی نہیں اور نہ ہی کسی وعدے سے پیچھے ہٹے۔

غلط فہمی کا معاملہ

بیان کے مطابق، "حال ہی میں ایک کانٹینٹ کریئیٹر کے ساتھ پیش آنے والے معاملے میں ایک افسوسناک غلط فہمی پیدا ہوئی، جسے ہم حل کرنے کے لیے پرعزم تھے۔ کسی بھی موقع پر ادائیگی سے انکار نہیں کیا گیا۔ مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے ایک ملاقات طے کی گئی تھی، لیکن انفلوئنسر نے معاملے کو سلجھانے کے بجائے ایک بدنام کن ویڈیو بنانا مناسب سمجھا۔ ہمیں اس غلط فہمی پر افسوس ہے۔ ہم تخلیقی برادری کی حمایت جاری رکھنے اور اپنے تمام شراکت داروں کے ساتھ احترام اور شفافیت پر مبنی تعلقات قائم رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔"

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...