وفاقی محتسب کی معائنہ ٹیم آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کرے گی

وفاقی محتسب کا نوٹس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے خلاف شکا یات کا نوٹس لیتے ہوئے سینئر ایڈوائزر احمد فاروق کی سربراہی میں ڈائریکٹر جنرل محمد اشفاق احمد اور انویسٹیگیشن آفیسر جمیل احمد پر مشتمل ایک معائنہ ٹیم تشکیل دی ہے۔
معائنہ ٹیم کا دورہ
یہ ٹیم آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کر کے سابقہ دورہ جات کی رپورٹ اور سفارشات کا جائزہ لے گی۔ نیز موقع پر موجود افراد کی شکایات بھی سنے گی اور ایئرپورٹ انتظامیہ سے مل کر ان کا قابل عمل حل تلاش کرے گی۔