کئی بار دھوکہ ملا، اب ڈپریشن کا شکار اور تنہا ہوں، اداکارہ خوشبو خان کا انکشاف

خوشبو خان کی کہانی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان فلم انڈسٹری اور تھیٹر کی معروف اداکارہ خوشبو خان نے کہا ہے کہ میں اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی لیکن زبردستی مجھے اداکارہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نسلوں کی تربیت کا سوال ہے، بچے کیا سوچیں گے کہ ہمارے بڑے ایسے ہی ننگے رہتے تھے‘ سوشل میڈیا پر ’فحش مواد‘ شیئر کرنے کا الزام، انفلوئنسر ’کمل کور بھابی‘ قتل، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا
زندگی کے چیلنجز
انہوں نے کہا کہ زندگی میں کئی بار دھوکہ ملا، اب کسی پر یقین نہیں رہا، میں نے جو کچھ کسی کے لیے کیا اس کا بدلہ کبھی نہیں ملا۔ میں نے زندگی میں بہت قربانیاں دیں لیکن دوستوں، رشتے داروں اور جن سے میں محبت کرتی تھی ان سے ہی دھوکہ اور جھوٹ ملا، آخر میں، میں اور میرا ٹوٹا دل اکیلے رہ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں چالیس سالہ شخص کو قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی گئی
بچپن کی جڑیں
نجی چینل کے پروگرام میں خوشبو خان نے انکشاف کیا کہ میں نے 7 سال کی عمر میں کام کرنا شروع کیا اور 11 سال کی عمر میں ہیروئن بن چکی تھی اور آج تک کام کر رہی ہوں، لیکن کبھی بھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی بلکہ مجھے پڑھنے کا شوق تھا اور ٹیچر بننا چاہتی تھی۔ کم عمری میں میری پڑھائی چھڑوا کر چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کرنے پر مجبور کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 1968ء میں بطور چیف آرگنائزر کراچی یوتھ موومنٹ تعیناتی کا حکم نامہ ملا، کراچی میں صدر انور عادل سے ملاقات میں حیرانی اور مایوسی ہوئی
تعلیم کا نقصان
معروف اداکارہ نے بتایا کہ میں کام کرتی رہی اور اپنی تعلیم مکمل نہیں کر پائی، جس کا مجھے اب بھی پچھتاوا ہے۔ میں نے اپنے گھر والوں کے ساتھ ساتھ دیگر رشتے داروں کی پرورش کی اور سب کی مالی مدد کی، لیکن آج وہ سب اپنی اپنی زندگیوں میں آباد ہیں اور میں اکیلی رہ گئی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے جہاز شمشیر کی امریکی بحریہ کے جہاز فٹزجیرالڈ کے ساتھ شمالی بحر ہند میں مشق
ذہنی صحت کے مسائل
خوشبو خان نے انکشاف کیا کہ پچھلے کچھ عرصے سے ڈپریشن کا شکار ہوں، مہینوں اپنے کمرے میں بیٹھی رہتی ہوں، رونے کا دل کرتا ہے تو زور زور سے رو لیتی ہوں۔ مجھے یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ میں ذہنی تناؤ کا شکار ہوں۔ اس سے نکلنے کی کوشش کی تو خود ہی نکل بھی آئی، لیکن تنہائی کے احساس سے باہر نہیں آئی۔
شوبز کی دنیا میں سفر
خوشبو خان گزشتہ کئی برسوں سے شوبز میں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے ڈراموں، فلموں اور تھیٹر میں بہت زیادہ کام کیا ہے، اور اداکار ارباز خان سے شادی کی ہے۔ ان کے دو بیٹے بھی ہیں۔