علی ترین نے ملتان سلطانز کے موجودہ کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد دوبارہ بڈ کرنے کا اعلان کردیا

ملتان سلطانز کے مالک کا بیان
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے واضح کیا ہے کہ وہ آئندہ سیزن میں ٹیم کو ری بڈ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور اس حوالے سے یہ تاثر غلط ہے کہ وہ بولی میں حصہ نہیں لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فضائی سفر کے دوران کانوں میں درد کیوں ہوتا ہے؟
صحافیوں سے گفتگو
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی ترین نے کہا: "یہ میرا حق ہے کہ میں موجودہ کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد اسے چھوڑ دوں اور ری بڈ کروں۔ ہماری کوشش ہوگی کہ کراچی کنگز کے آس پاس بولی دیں۔"
پچھلی انتظامیہ کی مشکلات
انہوں نے کہا کہ "ہم سے پہلے جو ملتان سلطانز کے اونر تھے انہوں نے ٹیم اس لیے چھوڑی تھی کہ بہت زیادہ نقصان ہورہا تھا۔ ہمیں پتہ ہے کہ ہم نے کتنی بڈ کرنی ہے۔ کنٹریکٹ میں بھی یہ موجود ہے کہ اگر کنٹریکٹ میں ویلیو پسند نہ آئی تو ہم اسے چھوڑ کر ری بڈ کرسکتے ہیں۔"