وزیراعلیٰ مریم نواز سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات

ملاقات کی تفصیلات
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سیاسی امور اور صوبے بھر میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام شروع کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیزل انجن کے برعکس بھاپ کے انجن کا رعب اور دبدبہ کچھ اور ہی تھا، بڑے بھی پاس جانے سے گھبراتے تھے اور بچے تو دور سے ہی دیکھ کر ڈر جاتے تھے۔
مہنگائی میں کمی پر مبارکباد
ارکان اسمبلی نے مہنگائی میں کمی اور پنجاب کی تاریخ کے سب سے زیادہ پراجیکٹ کی کامیاب لانچنگ پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو مبارکباد پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرستان میں پاک فوج اور خوارج کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، لیفٹیننٹ کرنل اور 5 جوان شہید
عوامی خدمت کا جذبہ
ارکان صوبائی اسمبلی نے کہا کہ مریم نواز حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہیں۔ ادویات کا تمام سرکاری ہسپتالوں سے مفت ملنا پنجاب حکومت کی کارکردگی کو چارچاند لگا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ؛پی ٹی آئی نے الیکشن ایکٹ ترمیم کیخلاف درخواست واپس لے لی
صفائی کے بہتر نظام کی تعریف
رکن صوبائی اسمبلی عارف محمود گل نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ستھرا پنجاب پروگرام سے شہروں اور دیہات میں یکساں صفائی کا نظام قابل تحسین ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کو فوری انصاف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، محتسب پنجاب نبیلہ حاکم خان
گھر کا خواب پورا کرنا
صوبائی اسمبلی کے رکن آغا علی حیدر نے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے ذریعے وزیراعلیٰ مریم نواز صوبے کے لوگوں میں گھر کر رہی ہیں۔
ملاقات کا پیغام
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ارکان صوبائی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں اور بہتری لانا ہی میرا خواب ہے۔ قائد محمد نوازشریف کی قیادت میں ہم نے پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ پاکستان کے عوام کی خدمت کرنا ہی مسلم لیگ (ن) کا کام ہے اور عوام سے کیے وعدے ان شاء اللہ پورے کریں گے۔