وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ اجلاس، کاشتکاروں کے لیے اہم فیصلے، راشن کارڈ کے ذریعے 10 ہزار روپے ماہانہ امداد کی تجویز پر اتفاق

اجلاس کا پس منظر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 25 ویں اجلاس میں کاشتکاروں کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صہیب بھرتھ کے چچا اور رکن پنجاب اسمبلی ارشد وڑائچ کے انتقال پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: یورپ جی ایس پی پلس جاری رکھے، بھارتی جارحیت روکے: بلاول بھٹو
کابینہ کی کامیاب کارروائیاں
صوبائی کابینہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو ترکیہ کے کامیاب دورے پر مبارکباد پیش کی۔ کابینہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی گرلز ایجوکیشن کے ویژن کو قابل تحسین قرار دیا۔ اجلاس میں فلور ملوں کے لیے 25 فیصد گندم خریداری یقینی بنانے کے لئے فوڈگرینز (لائسنسنگ کنٹرول) آرڈریننس، 1957ء میں ترمیم کی منظوری دی گئی جس کے تحت 25 فیصد لازمی گندم خریداری نہ کرنے والے فلور ملوں کے لائسنس منسوخ ہو سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے: وزیر اعظم
کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ
گندم کے کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ویٹ سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کی منظوری دی گئی۔ (EWR) الیکٹرانک ویئر ہاؤس ریسیٹ سسٹم کے نفاذ کی تجویز کی منظوری دی گئی جس سے کاشتکار کو اپنی گندم سٹور کرنے کی سہولت ملے گی اورسٹوریج کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کو پاکستان کے ساتھ تنازع مہنگا پڑگیا، خشک میوہ جات کی برآمد میں کمی
راشن کارڈ منصوبہ
کابینہ اجلاس میں 15 لاکھ کارکنوں، مزدوروں اور ورکرز کے لیے پاکستان کا سب سے بڑا راشن کارڈ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ ورکرز کو راشن کارڈ کے ذریعے 10 ہزار روپے ماہانہ امداد کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا کے ممبر مطہر رانا کا استعفیٰ منظور
زرعی تحقیق اور ترقیاتی اقدامات
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی کاوشوں سے پنجاب میں چاول کے کاشتکاروں کے لیے بھی اہم فیصلے کیے گئے۔ کابینہ نے رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ، انہوئی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز، چین اور ایوب ایگریکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد کے درمیان ایم او یو (MoU) کی منظوری دی۔ چین کا ادارہ پنجاب میں چاول کا ہائیبرڈ سیڈ متعارف کرانے کے لیے معاونت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی دفاع کے عظیم مقصد کیلئے اختلافات ایک طرف رکھنا اچھی روایت ہے، نواز شریف
پنجاب کی ترقی کے نئے منصوبے
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ زرعی تحقیق کا فائدہ براہ راست کاشتکار کو پہنچنا چاہیے۔ اجلاس میں چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہور کے قواعد و ضوابط میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: فلم “لو یو گورو” کی نمائش 6 جون 2025 سے دنیا بھر کے سنیما گھروں میں
ماحولیاتی اقدامات
کابینہ نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے راجن پور میں بھی الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزرا، وزرائے مملکت کی تنخواہوں، مراعات میں ترمیم کا آرڈیننس جاری
نئے معیاری نظام
اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کے وژن T-30 کے تحت فیصل آباد میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے فزیبلیٹی اسٹڈی کی منظوری دی گئی۔ لاہور میں ییلو، بلیو اور پرپل لائن کے ماس ٹرانزٹ سسٹمز کی فزیبلیٹی سٹڈیز بھی منظور کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال: پی ٹی آئی ترکیہ کی گولن تحریک کی طرز پر پاکستانی ریاست پر کنٹرول حاصل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے
حفاظتی اقدامات اور اصلاحات
اجلاس میں پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈ (PARB) میں بھرتیوں پر پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی، اور پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (P4A) میں بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کو ویزا نہ ملنے کے معاملے پر یو اے ای قونصل جنرل نے بیان جاری کردیا
کابینہ کے متفرق امور
اجلاس میں سوشل سیکیورٹی سکیم کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے لیے پنجاب ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی آرڈیننس 1965ء میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دی گئی۔ انتہاپسندی کے تدارک کے لیے "سینٹر آف ایکسی لینس" کے قیام سے متعلق مجوزہ بل کی منظوری دی گئی۔
آخری کارروائیاں
اجلاس میں صوبائی کابینہ کے 23ویں اور 24ویں اجلاس کے منٹس کی توثیق کی گئی۔ کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون سازی و نجکاری کے 14ویں اور 15ویں اجلاسوں کے منٹس کی توثیق کی گئی۔