بھارت کے اعلانات غیر مناسب ، ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا: وزیر خارجہ

نائب وزیراعظم کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کے اعلانات میں غیر سنجیدگی نظر آتی ہے، بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سنگجانی میں قیدیوں کی وینز پر مبینہ حملے سے کچھ دیرپہلے کی ویڈیو سامنے آگئی
بھارتی اعلانات پر تنقید
جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ" میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے جو اعلانات کیے ہیں وہ غیر مناسب ہیں۔ بھارت نے دہشت گردی کے واقعات کے کوئی شواہد پیش نہیں کیے، بھارت کے اعلانات میں غیر سنجیدگی نظر آتی ہے۔
نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس
کل نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، دہشت گردی کے واقعات کا غصہ اس طرح نکالنا مناسب نہیں۔ بھارت اپنے مسائل کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیتا ہے، بھارتی اقدامات کا جواب کل مل جائے گا، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی جواب دے گی۔