بھارتی اقدامات کا جواب دینے کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے اور 27 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد، بھارت کی جانب سے اُٹھائے گئے اقدامات پر وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: وکاش یادو: امریکہ نے را کے ایجنٹ کے خلاف وارنٹ گرفتاری کیوں جاری کیا؟
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام میں ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
حالیہ صورتحال پر غور
ذرائع کے مطابق، اجلاس میں پہلگام فالس فلیگ کے بعد کی ملکی داخلی و خارجی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ قومی سلامتی کمیٹی عجلت میں اُٹھائے گئے بھارتی ناقابل عمل آبی اقدامات کا جواب دینے کا بھی جائزہ لے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف نے شیخہ اسماء الثانی پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا
بھارت کے اقدامات
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کا بہانہ بناتے ہوئے پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور اٹاری چیک پوسٹ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں کمی
ویزوں کی معطلی کا فیصلہ
بھارتی وزیراعظم مودی کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کے بعد بھارت نے پاکستانیوں کو سارک کے تحت ویزے بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ تمام پاکستانیوں کے بھارتی ویزے کینسل کئے جا رہے ہیں۔
پاکستانیوں کے لئے ہدایت
بھارت میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔