بھارت میں بھینس اور بیل دروازہ کھلا دیکھ کر گھر میں گھس آئیں، اندر موجود خاتون نے کیا کیا؟ حیران کن واقعہ

بھارت میں آوارہ بیل اور بھینس کی مداخلت
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک آوارہ بیل اور بھینس کے گھر میں گھس آنے پر خاتون نے خود کو الماری میں بند کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی 14 دسمبر کی کال فیض بچاؤ پروگرام ہے، طلال چوہدری کا بیان
واقعے کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ فریدآباد کے علاقے ڈبوا کالونی میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں آوارہ بیل اور بھینس نے گھس کر گھر والوں کو خوف میں مبتلا کردیا۔
خاتون کی عبادت کا وقت
سپنا نامی خاتون گھر میں اپنی عبادت میں مصروف تھی، سپنا کے بچے اپنے رشتے دار جب کہ اس کی ساس گھر کے کسی کام سے باہر گئی ہوئی تھی۔ گھر کا پرسکون ماحول اس وقت خراب ہوا جب ایک آوارہ بیل اور بھینس دروازہ کھلا دیکھ کر گھر میں داخل ہوئے اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے سپنا کے کمرے میں گھس گئے۔
خوف کی صورتحال
بیل سپنا کے بیڈ پر چڑھ گیا اور بھینس کمرے میں فرش پر ہی کھڑی رہی، جس پر ڈر و خوف میں مبتلا سپنا نے خود کو الماری میں بند کرلیا۔
محلے والوں کی مداخلت
میڈیا رپورٹس کے مطابق گھر سے آوازیں آنے پر اہل محلہ گھر کے باہر جمع ہوگئے جس کے بعد انہوں نے گھر میں گھس کر دونوں آوارہ جانوروں کو کبھی پانی ڈال کر تو کبھی مار کر بھگانے کی کوشش کی۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ پٹاخوں کی آواز سے بھی جانوروں کو ڈرانے کی کوشش کی گئی لیکن جانور کمرے سے نہ ہلے۔
پڑوسی کا حل
اس کے بعد ایک پڑوسی اپنا پالتو کتا لے کر آیا اور اس نے جانوروں پر چھوڑ دیا۔ کتے کی آواز سن کر دونوں جانور گھر سے باہر نکل گئے، جانوروں کو گھر سے نکالنے کے لیے پڑوسیوں کو 2 گھنٹے کا وقت لگا اور اتنی دیر سپنا الماری میں ہی بند رہی۔