شاداب خان نے شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا

شاداب خان کی شاندار کارکردگی
راولپنڈی (ویب ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی شہریوں کو دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی اطلاع 15 پر دینے کی ہدایت
وکٹوں کا سنگ میل
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لیگ اسپنر شاداب خان نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں 88 اننگز میں 100 وکٹیں حاصل کرنے کا سنگ میل عبور کیا۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان شاداب خان کا پی ایس ایل میں 100 واں شکار بنے۔
تاریخی کامیابی
شاداب خان پی ایس ایل میں 100 وکٹیں لینے والے چوتھے بولر ہیں۔ ان سے قبل حسن علی، وہاب ریاض اور شاہین آفریدی بھی وکٹوں کی سنچری کرچکے ہیں۔