خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
پولیس موبائل پر بم حملہ
ڈی آئی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا، جس میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں نے دھرنا دیدیا
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان کے علاقے لکی مروت میں پیزو کے مقام پر پولیس موبائل پر دھماکا ہوا، جو سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا کا پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ کی مشروط سہولت دینے کا اعلان
زخمی اہلکاروں کی حالت
دھماکے کے بعد پولیس موبائل کو آگ لگ گئی جبکہ 2 اہل کار زخمی ہو گئے، جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تحقیقات کا آغاز
واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ناکا بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔








